Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سماجی فاصلہ یقینی بنانے پر زور

شائع 16 اپريل 2020 05:55pm
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے اور کہا اموات کے حوالے سے اس امر کا تعین کیا جائے کہ آیا یہ کورونا کیس تھا یا دیگر وجوہات کی بنیاد پر موت ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی صورتحال اور حکومت کی حکمت عملی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا وائرس سے متعلق درست ڈیٹا اور معلومات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ جامع حکمت عملی اختیار کی جائے، اموات کے حوالے سے اس امر کا تعین کیا جائے کہ آیا یہ کورونا کیس تھا یا دیگر وجوہات کی بنیاد پر موت ہوئی۔

وزیرِ اعظم نے کہا عام آدمی کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی لیکن اس ضمن میں ضروری ہے کہ ہر فرد اپنی ذمہ داری کا احساس کرے اورسماجی فاصلے کو یقینی بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ماہِ رمضان میں حکمت عملی کے حوالے سے علمائے کرام سے جلد مشاورت کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے میڈیا کا کلیدی کردار ہے جس نے ناصرف درست معلومات عوام تک پہنچانی ہیں بلکہ منفی پراپیگنڈے کا بھی مقابلہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔